شوہر سے دوری کی وجہ سے یہ مشکل سال ہے، پریانکا چوپڑا

December 01, 2021

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا جو آجکل اپنے کاموں کے حوالے سے کمٹمنٹ کی تکمیل کے لیے لندن میں موجود ہیں، انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپنے شوہر نک جونس سے دوری کی وجہ سے یہ ایک مشکل سال ہے۔

واضح رہے کہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کا ایک گھر امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہے، جبکہ پریانکا کا لندن میں اپنا ایک گھر ہے۔

پریانکا نے انکشاف کیا کہ نک جونس ان کے ساتھ یہاں ایک دن گزارنے یا صرف ڈنر کے لیے آئیں گے۔

شوہر اور اپنے کیریئر کی بے پناہ مصروفیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصروف شیڈول کے باوجود ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے وقت نکال لیتے ہیں اور اس دوران صرف باتیں کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو دل کی گہرائیوں سے جانتے ہیں اور آپس میں ہر کام میں ایک دوسرے کو ترجیح دیتے ہیں، ہم دونوں انفرادی کیریئر کے حامل ہونے کے باوجود کبھی بھی ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگیوں میں دخل نہیں دیتے۔