• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نک جونس کا مذاق اُڑانے پر انوشکا شرما نے پریانکا چوپڑا کو داد دے دی

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو اپنے شوہر، امریکی گلوکار و اداکار نک جونس کا مذاق اُڑانے پر داد دی گئی ہے۔

گزشتہ دنوں پریانکا چوپڑا کی جانب سے ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم (سوشل میڈیا ایپلیکیشن) کے شو کے دوران اپنے شوہر نک جونس سمیت اُن کے بھائیوں کو بھی روسٹ کیا گیاتھا (مذاق کا نشانہ بنایا گیا)۔

پریانکا چوپڑا کا یہ روسٹنگ سیشن انوشکا شرما کو خوب بھا گیا ہے۔


اداکارہ انوشکا شرما نے پریانکا چوپڑا کے اکاؤنٹ سے اُن کی روسٹنگ ویڈیو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’آپ روسٹنگ کرنے میں کتنی اچھی ہیں،‘ اور ساتھ میں دل کے ایموجیز بھی بنائے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا اپنے شوہر اور اُن کے دو بھائیوں کا مذاق اڑاتے ہوئے (روسٹنگ سیشن میں) کہنا تھا کہ ’وہ پرجوش ہیں کہ اپنے شوہر نک جونس اور ان کے بھائیوں، جن کے نام بھی اِنہیں کبھی یاد نہیں رہتے اِن کی روسٹنگ کرنے والی ہیں۔‘

انہوں نے روسٹنگ سیشن کے دوران مزید کہا کہ’نک اور اِن کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے اور 90 کی دہائی کے پاپ کلچر کے حوالے سے بہت سی چیزیں ہیں جو نِک نہیں سمجھتے، وہ نک کو 90 کی دہائی کے میوزک کے بارے میں سمجھاتی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’انہوں نے نِک کو دکھایا ہے کہ ایک کامیاب اداکاری کا کیریئر کیسا ہوتا ہے جبکہ نِک جونس نے اُنہیں ٹِک ٹاک استعمال کرنا سکھایا ہے۔‘

تازہ ترین