انٹر بینک میں ڈالر 20 پیسے مہنگا اوپن مارکیٹ میں 80 پیسے سستا

December 02, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے تک بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں 80پیسے گھٹ گئی،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی کمی، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کے اضافے سے 175.00 روپے سے بڑھ کر 175.20روپے اور قیمت فروخت 10پیسے کے اضافے سے 175.20 روپے سے بڑھ کر 175.30 روپے ہو گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 176.80 روپے سے کم ہو کر 176.00 روپے اور قیمت فروخت 177.30روپے سے کم ہو کر 176.50روپے ہو گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کی کمی سے 197.50روپے سے کم ہو کر 197.00روپے اور قیمت فروخت 30پیسے کی کمی سے 199.80 روپے سے کم ہو کر 199.50 روپے ہو گئی جبکہ ایک روپے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 232.50 روپے سے کم ہو کر 231.50روپے اور قیمت فروخت 235.00روپے سے کم ہو کر 234.00 روپے ہو گئی۔