کورونا ویکسین آپ کی دہلیز تک مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز

December 02, 2021

راولپنڈی( اپنے رپورٹرسے)کورونا ویکسین آپ کی دہلیز تک مہم کے دوسرے مرحلہ کا آغاز یکم دسمبر سے کر دیا گیا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا ۔ اس دوران محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر شہریوں کو کورونا ویکسین کی ترغیب دیں گی اور انکے گھر کے قریب ترین مقام پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطابق پہلے فیز میں راولپنڈی ضلع میں 11 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی گئی تھی۔ اور اب مہم کا دوسرا مرحلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا جس میں پہلے مرحلہ کے دوران جن شہریوں کو پہلی ڈوز لگائی گئی تھی ان کو دوسری ڈوز دی جائے گی۔