بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی قبول نہیں، پریذیڈنٹ کینٹ بورڈ

December 02, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی بریگیڈئیر سلمان نذر نے کہا ہے کہ بلڈ نگ بائی لازکی خلاف ورزی ہورہی ہے جوکسی صور ت قابل قبو ل نہیں، بیسمنٹ پا رکنگ نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوتے ہیں، پوٹھوہار پارکنگ کو بینک روڈ کی طرف سے بھی راستہ دیا جائے تاکہ رش کم ہو سکے، یہ باتیں انہوں نے کینٹ کی تاجر تنظیموں کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیں جنہوں نے گزشتہ روز کینٹ بورڈ راولپنڈی کے کا نفر نس ہا ل میں ان سے ملاقات کی، ملاقات میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور تجاوزات کے خاتمہ کے لئےتعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ، وفد میں صدر مر کزی تنظیم تا جرا ن کینٹ ز اہد بختاوری،صدر انجمن تاجران کینٹ شیخ حفیظ، جنرل سیکر ٹری انجمن تا جرا ن کینٹ ظفر قا دری، سینئر وائس صدر آر سی سی آئی عا صم ملک ، منیر بیگ مر زاب سمیت پلازوں کے عہدیدار بھی موجو د تھے۔ تا جروں کے وفد نے درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جس میں اہم تر ین مسئلہ صدر پلازوں کے باہر گاڑیوں کی غیر قانو نی پارکنگ تھی۔ سٹیشن کمانڈر نے کہاکہ صدر میں پارکنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دوپارکنگ ایریاز موجود ہیں جن میں سیکورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایاجائیگا، اب ہم ایساانتظام کریں گے کہ ٹھیکید ار کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیتے وقت ہم اپنی شرائط رکھیں گے تاکہ کوئی مسئلہ درپیش نہ ہو،پارکنگ ایریا کے علاوہ پورے صدر میں سوڈیم لائٹس کی جگہ ایل ای ڈی لائٹس نصب کریں گے جس سے بجلی کی بچت بھی ہوگی۔ انہوں نےصدر کے تما م ایریا سے تجاوزات ریڑھی بانوں اور ٹھیلوں کو فوری ختم کرنے کے احکامات جاری کئے اور عوامی سہولیات کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔