23 سماج دشمن پکڑے گئے ، منشیات، اسلحہ بھی برآمد

December 02, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) 23 سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 6 افراد سے تین پستول، دو رائفل اور ایک کاربین برآمد کر لی ۔ پولیس نے5 افراد گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد کر لی۔ دو افراد سے سامان آتشبازی بھی برآمد کر لیا گیا۔ ریس کورس اور ویسٹرج پولیس نے ہوائی فائرنگ ، پتنگ بازی اور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں میں مطلوب دو اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔رتہ امرال پولیس نے گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے طلائی زیورات،2 لیپ ٹاپ،3 قیمتی گھڑیاں، 4 قیمتی پتھر، کیمرا برآمد کر لیا۔ نصیر آباد پولیس منشیات فروش کے قبضہ سے2کلو420گرام ہیروئن برآمد کر لی ہوئی۔ بنی اور صادق آباد پولیس نے 6 افراد سے منشیات برآمد کر لی۔