آرڈی اے میں ڈیلی ویجرز ریگولرکرنیکی پالیسی پر عملدرآمد نہ ہو سکا

December 02, 2021

راولپنڈی (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت کی ڈیلی ویجرز کو ریگولرکرنے کی پالیسی پر آرڈی اے میں عمل نہ ہو سکا بلکہ انجینئرنگ برانچ سے بھجوائی جانے والی فائل ہی غائب ہو گئی ، آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ حکام کے مطابق سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں ورک چارج، ڈیلی ویجز ملازمین کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے گائیڈ لائن کو آئے بھی آٹھ ماہ ہو چکے ہیں ، یہ گائیڈ لائن 19فروری کو جاری ہوئی تھیں مگر ان پر عملدرآمد تاحال نہیں ہو سکا ہے ، بعض ملازمین کو گیارہ سال ہو چکے ہیں ، ان میں ایک ایسا ملازم بھی ہے جس کو بائیس سال ہو چکے ہیں ، ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے انجینئرنگ برانچ میں کام کرنے والے ان 13ورک چارج ملازمین کی لسٹ آرڈی اے کے متعلقہ حکام کو غور کیلئے بھجوائی تھی جو غائب ہو گئی ہے ، ذرائع نے بتایا کہ ان میں ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جن کی عمریں زیادہ ہو گئی ہیں جو کسی اور محکمے میں اب ملازمت کیلئے اپلائی بھی نہیں کرسکتے ، آرڈی اے کے شعبہ انجینئرنگ حکام کے مطابق پنجاب کے بعض دیگر اداروں کی انجینئرنگ برانچ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کر بھی دیا گیا ہے۔