تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنیکا آرڈیننس واپس نہ لینے پراساتذہ کی دھرنےکی دھمکی

December 02, 2021

اسلام آباد( وقائع نگار )صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن ملک امیر خان نے کہا ہےکہ آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنےکے معاملے پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت تمام سکولوں میں ہڑتال اور بائیکاٹ دوسرے روز بھی جاری رہا اور کلاسیں نہ لگ سکیں، بسیں بھی نہیں چلیں، جب تک مطالبات نہیں پورے ہوتے احتجاج جاری رہے گا،تمام ایف جی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جس سےوالدین پریشان ہیں، 24 گھنٹے میں آرڈیننس واپس نہ لیا گیا تو آج( جمعرات کو )وزیراعظم ہائوس کے باہر دھرنا ہو گا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی 20ہزار اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہائوس کے باہر کلاسیں لگائیگا، جوائنٹ ایکشن کمیٹی آرڈیننس میں تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپوریشن سے نہ نکالا گیا تو ملازمین وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کرینگے، دنیا بھر میں اساتذہ کو سہولیات دی جاتی ہیں لیکن اسلام آباد میں ان پر ظلم ہو رہا ہے، ہر صورت وزیر اعظم ہاؤس کی طرف مارچ ہو گا۔