• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ورلڈ کپ میچز میکسیکو منتقل کرنے کی کوشش، فیفا سے مذاکرات جاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ فیفا کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے تاکہ آئندہ ورلڈ کپ میں ایران کے تمام میچز میکسیکو منتقل کیے جا سکیں۔

ایرانی فٹبال حکام کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر زیر غور ہے، خاص طور پر اس وقت جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کی حفاظت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے سے گریز کا عندیہ دیا ہے، جس کے باعث متبادل وینیو کے طور پر میکسیکو کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ اس کے تمام میچز ایک محفوظ مقام پر منعقد ہوں تاکہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

خیال رہے کہ فیفا نے فی الحال ایران کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا، ایران نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے امریکا میں کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی اسپورٹس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ٹورنامنٹ 11 جون سے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔

ایران گروپ جی میں اپنے تین میچز امریکا میں کھیلے گا جس کا پہلا میچ نیوزی لینڈ سے 15جون کو دوسرا 21 جون کو بیلجیم اور 26 جون کو مصر سے اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ کھیلے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید