وسائل پراختیار کے بغیر مسائل حل نہیں ہوسکتے‘ ڈاکٹراسحاق بلوچ

December 02, 2021

کوئٹہ( این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلو چ نے کہاہے کہ عوامی منشور اورخدمت کی بدولت این پی عوامی قوت بن کرابھررہی ہے ہمارے مسائل کاحل وسائل پراختیار میں ہے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ اور میر حاصل خان بزنجو نے عملاً آئین میں ترمیم کی جس کے مطابق اب تیل اور گیس وفاق اور صوبوں کی مشترکہ ملکیت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے کلی شو ہاپ ، کلی تازینہ ، کلی خو کاپ ، کلی پتکن اورکلی نوروز قلات خاران میں یونٹ سازی اور عوامی رابطہ مہم کے اجتماعات سے خطاب میں کیا انہوں نے کہاکہ مدلل انداز میں بلوچستان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ہمیشہ میرٹ اوراصولوں کی پاسداری کی جھوٹے وعدوں کے قائل نہیںمعا شی ،استحصالی ، خارجی عدم استحکام کے ذمہ دار حکمران ہیں ۔