ڈاکٹروں کو فورا کیٹیگری بی کی مراعات دی جائے،ینگ ڈاکٹرز

December 02, 2021

پشاور(وقائع نگار)ینگ ڈاکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ ایبٹ ٓاباد کے ڈاکٹروں کو فورا کیٹیگری بی کی مراعات دی جائے، تمام ڈاکٹروں کو ٹرینگ دی جائے کورونا فنڈز کا تیسری پارٹی سے تحقیقات کرائی جائے جبکہ ٹرینی میڈکل ٓافیسر کو انکا آئینی حق دیا جائے اور خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز کو درپیش دیگر مسائل حل کئے جائے جبکہ مطالبات کی منظوری کیلئے یک ہفتہ کی ڈیڈ لائن دی ہے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے پشاور پریس کلب میں ہنگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے ترجمان ڈاکٹر فیصل بارکزئی اور جی ایس ڈاکٹر فہیم نے دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ینگ ڈاکٹر ز نجکاری کے قانون ایم اٹی ائے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور گرفتاریاں کی گئی،حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے بلوچستان کے ڈاکٹرز کو ایمرجنسی سمیت تمام سروسز معطل کرنے پر مجبور کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ینگ ڈاکٹرز بھی ایم ٹی آئی کو ناکام قانون سمجھتے ہیں اسکے خلاف ہونیوالے ہر آواز کو سپورٹ کا اعلان کرتے ہیں پختونخوا کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں ہر سال ایف سی پی ایس پاس ڈاکٹروں کو ٹریننگ کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے اس سلسلے میں کئی سال گزرنے کے باوجود حکومت کوئی ٹھوس پالیسی وضع نہ کر سکی،ٹریننگ کے حصول کیلئے ہر سال حکومت ینگ ڈاکٹروں کو احتجاج پر مجبور کرتی ہے جبکہ امسال بھی تقریبا 1400 کے قریب ڈاکٹروں نے ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کیا ہے، جبکہ حکومت 850 کے قریب ڈاکٹروں کو ٹریننگ دینے پر رضامند ہے ینگ ڈاکٹروں کو پوسٹ گریجویٹ تعلیم سے محروم رکھنا بنیادی حق پر ڈھاکہ ہے، جوکسی صورت قبول نہیں ہے۔