بجلی بقایاجات کی ریکوری کیلئے کا رروائی،1.565ملین روپےو صول

December 02, 2021

پشاور ( جنگ نیوز )بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف مردان 1ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایا جات کی مد میں گھریلوصارفین سے 1.565ملین روپے ،کمرشل صارفین سے 0.438ملین روپے، انڈسٹریل صارفین سے 0.083ملین روپے ، منقطع شدہ صارفین سے 0.083ملین روپے ،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.12ملین روپے اور مجموعی طورپر 2.222ملین روپے کی ریکوری کی، بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 26میٹروں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے، 12ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،32 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،6 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی ۔