پشاور کی عوام کی خدمت میرے خاندان کا طرہ امیتاز ہے،حاجی زبیر علی

December 02, 2021

پشاور(وقائع نگار)پشاورسٹی مئیرشپ کے امیدوار حاجی زبیر علی نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے باسیوں کی خدمت میرا اور میرے خاندان کا طرہ امیتاز ہے۔ بحیثیت ضلع ناظم پشاور میرے والد نے جو ترقیاتی کام، سڑکوں کی کشادگی، ٹیوب ویلوں کی تنصیب اور صاف پانی کے پراجیکٹ کی تنصیب، تعلیم و صحت کے میدان سمیت پورے ضلع میں ناظمیں کے ذریعے جو ترقیاتی کام کئے اس کی مثال پشاور کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ پشاور کے غیور عوام اس بات کے گواہ ہے کہ دن رات محنت کرکے عوام کی تکلیفات کو ختم کرنے کے لئے سڑکوں کو کشادہ کیا تاریخی عمارتین بھی عوام کی سہولت اور سڑکوں کی کشادگی کے لئے گرائی جس کی مثال 70سالوں کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ عوام کے لئے گورنر ہاؤس کی چاردیواری سمیت ہوم سیکرٹری آفس، سنٹرل جیل پشاور،صوبائی اسمبلی کی دیوار ٹاؤن ون کے آفس، سٹی سرکلر روڈ میں سینکڑوں تجاوزات مسمار کرکے سڑکوں کو کشادہ کیا۔، ،عوام19دسمبر کو زیبر علی کو کامیاب کرکے پشاور کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور ہر قسم کی وابستگی سے بالاتر ہو کر کردار، کریکٹر، اوصاف اور خدمت کو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔زبیر علی نے بحیثیت ڈسٹرکٹ ممبر اپنے علاقے کی وہ خدمت کی جس کی مثال نہیں ملتی اور بحیثیت نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اور چیمبر کے صدر کی حیثیت سے تاجر برادری کی وہ خدمت کی جو آج بھی یاد کیا جارہا ہے۔