بالی ووڈ اداکار کی وکی کوشل کو شادی سے قبل دھمکی

December 02, 2021

بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے قبل اداکار کو دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس حوالے سےبالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ اپنی انسٹاگرام اسٹوری وکی کوشل کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

گجراج راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے۔

اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگرسیلفی نہیں لینے دو گے تو شادی میں نہیں آؤں گا۔‘

گجراج راؤ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔