’مرزاپور‘ کے نامور اداکار چل بسے، ساتھی اداکار افسردہ

December 02, 2021

براہما مشرا - فوٹو: فائل

مشہور بھارتی ویب سیریز مرزاپور میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے براہما مشرا جل بسے۔

براہما مشرا نے مرزاپور میں للت کا کردار نبھایا اور دیگر اداکاروں کی طرح یہاں سے شہرت پائی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ براہما مشرا ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے، تاہم ان کی موت کی وجوہات اور اس سے متعلق دیگر اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

مشرا کو ان کی موت کے بعد ساتھی اسٹارز کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ساتھی اداکار دوینڈو نے کہا کہ اب للت ہم میں نہیں رہے۔ علی فضل نے لکھا کہ آج ان کا دل ٹوٹ گیا ہے۔