یورپی یونین میں کورونا کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جا چکیں، ارسلا واندرلین

December 02, 2021

یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے مطلع کیا ہے کہ یورپین یونین میں کورونا وائرس کی ایک ارب خوراکیں فراہم کی جا چکی ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں انہوں نے مزید مطلع کیا کہ اس کے ساتھ ہی آئندہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک mRNA ویکسین کی مزید 360 ملین خوراکیں فراہم کردی جائیں گی۔

انکا کہنا ہے کہ یہ ویکسین یورپ میں مکمل ویکسین کورس کرنے والے افراد کیلئے بوسٹر کے طور پر کافی ہوگی۔