پشاور میں سرکاری کرین سے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے پر الیکشن کمیشن کا نوٹس

December 02, 2021

پشاور میں بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشنیری کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، الیکشن کمیشن نے سرکاری کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے جھنڈے لگانے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سی این ڈبلیو کے آفیسر کو طلب کرلیا۔

پشاور یونیورسٹی روڈ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل پی ٹی آئی کے لئے سرکاری مشینری کے استعمال کی ویڈیو وائرل ہونے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لے کر سی اینڈ ڈبلیو کے ایکس ای این کو دفتر طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کی جھنڈیاں لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں چند افراد سرکاری کرین سے حکمران جماعت کے جھنڈے لگاتے نظرآرہے ہیں۔

سرکاری وسائل کا استعمال کرنے اور الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پر تنقید ہوئی تھی۔