سندھ میں نیا بلدیاتی نظام صوبے میں لسانیت کی راہ ہموار کریگا، ضیاء عباس

December 03, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیات داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سندھ میں نیا بلدیاتی نظام صوبے میں لسانیت کو فروغ اور اس کی تقسیم کی راہ ہموار کرے گا، سندھ حکومت نے صوبے کے شہری علاقوں کو یر غمال بنا رکھا ہے جس سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ اور خاص کر کراچی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے ، موجودہ بلدیاتی بل شہری اور دیہی سندھ فار مولے کی بھی نفی کرتا ہے ، اس قسم کی صورت حال سے پی پی کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔