سرداربھوتانی سے بی این پی کے ارکان اسمبلی کی ملاقات وزارت سنبھالنے پرمبارک باددی

December 03, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی سے جمعرات کو بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی ، ارکان اختر حسین لانگو اورمیرمحمد اکبر مینگل نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی رہنمائوں نے صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔