منی ہائیسٹ کا آخری سیزن آج پاکستان میں کتنے بجے ریلیز ہوگا؟

December 03, 2021

نیٹ فلِکس کی مشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہائیسٹ‘ کا پانچواں اور آخری سیزن آج پاکستان سمیت دُنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقمشہور زمانہ ویب سیریز ’منی ہائیسٹ‘ کا آخری سیزن آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 45 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔

منی ہائیسٹ سیزن 5 کا پہلا والیوم 3 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ جس میں 5 قسطیں دکھائی گئی تھیں جبکہ دوسرا اور آخری حصہ 3 دسمبر یعنی آج دکھایا جائے گا۔

سسپنس سے بھرپور ویب سیریز منی ہائیسٹ کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جس کا انتظار بھی بے صبری سے کیا جارہا ہے۔

منی ہائیسٹ نیٹ فلِکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز تھی لیکن حال ہی میں کورین سیریز ’اسکوئیڈ گیم‘ نے ’منی ہائیسٹ‘ سے یہ اعزاز چھین کر اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 3 اپریل کو ریلیز ہونے والے اس کے چوتھے پارٹ کو ایک ماہ میں 65 ملین لوگ دیکھ چکے تھے اور یہ ابھی بھی ٹاپ ٹین ویب سیریز میں شامل ہے۔

چوتھے سیزن کی آخری قسط میں کہانی ناقابل شکست پروفیسر کے بے نقاب ہونے اور اس کے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ہوئی تھی۔

پروفیسر کے اگلی پلاننگ کو دیکھنے کے لیے مداحوں کو ایک سال کا طویل انتظار کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ منی ہائیسٹ ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے جسے لاکاسا ڈی پاپل (ہاؤس آف پیپر) بھی کہا جاتا ہے۔