• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’منی ہیسٹ‘ کے پروفیسر کا ہمشکل پاکستان میں منظر عام پر

شہرہ آفاق نیٹ فلکس ویب سیریز ’مَنی ہیسٹ‘ کے پروفیسر کا ہمشکل پاکستان میں منظر عام پر آگیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملائکہ نامی ایک صارف کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کریانہ کی دُکان پر کام کررہا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں وہ شخص شہرہ آفاق نیٹ فلکس ویب سیریز ’مَنی ہیسٹ‘ کے پروفیسر جیسا لگ رہا ہے۔

صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’پروفیسر کام کرتے ہوئے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’پروفیسر اور پاکستان کا تعلق۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’جانی! ایک پیناڈول دے دیں۔‘

ٹوئٹر پر صارفین کی جانب سے پروفیسر کے ہمشکل کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں پاکستانی شخص کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ منی ہیسٹ ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے جسے لاکاسا ڈی پاپل (ہاؤس آف پیپر) بھی کہا جاتا ہے۔ 

پندرہ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہسپانوی نیٹ ورک اینٹینا 3 پر 2 مئی 2017 سے لیکر 23 نومبر 2017تک چلائی گئی تھی۔ 

نیٹ فلکس نے 2017 کے آخر میں اس سیریز کو 22 مختصر اقساط میں دوبارہ کاٹ کر دنیا بھر میں جاری کیا۔ نیٹ فلکس پر اس سیریز کا آغاز 20دسمبر 2017 کو ہوا۔

اس کے بعد دوسرا حصہ 6 اپریل 2018 کو نشر کیا گیا، اپریل 2018میں ہی نیٹ فلکس نے 16نئی اقساط کیلئے بجٹ بڑھاتے ہوئے سیریز کا تیسراحصہ19جولائی2019 کو جو کہ 8 اقساط پر مشتمل تھا نشر کیا، منی ہیسٹ سیریز کا چوتھا حصہ3 اپریل 2020 کو جاری کیا گیا۔

تازہ ترین