• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹ فلکس نے منی ہیسٹ کے آخری سیزن کی ریلیز کا اعلان کردیا

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)نیٹ فلکس نے معروف ہسپانوی سیریزمنی ہیسٹ کے پانچویں سیزن کی ریلیز کا اعلان کردیا، پانچواں سیزن معروف سریز کا آخری سیزن ہوگا۔نیٹ فلیکس نے اپنے آفیشل اکاونٹ سے معروف سیریز کے سیزن 5 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ۔ٹوئٹ میں منی ہیسٹ 5 کا ایک مختصر ٹیزر بھی پیش کیا گیا جس کے ساتھ کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ سیزن 5 کو دو حصوں میں جاری کیا جائے گا ۔نیٹ فلکس کے مطابق منی ہیسٹ 5 کا پہلہ حصہ رواں برس 3 ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا جبکہ دوسرا حصہ 3 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ منی ہیسٹ ایک ہسپانوی ٹیلیویژن کرائم ڈرامہ سیریز ہے جسے لاکاسا ڈی پاپل (ہاؤس آف پیپر) بھی کہا جاتا ہے۔ پندرہ اقساط پر مشتمل یہ سیریز ہسپانوی نیٹ ورک اینٹینا 3 پر 2 مئی 2017 سے لیکر 23 نومبر 2017تک چلائی گئی تھی۔ نیٹ فلکس نے 2017 کے آخر میں اس سیریز کو 22 مختصر اقساط میں دوبارہ کاٹ کر دنیا بھر میں جاری کیا۔ نیٹ فلکس پر اس سیریز کا آغاز 20دسمبر 2017کو ہوا۔اس کے بعد دوسرا حصہ 6اپریل 2018کو نشر کیا گیا، اپریل 2018میں ہی نیٹ فلکس نے 16نئی اقساط کیلئے بجٹ بڑھاتے ہوئے سیریز کا تیسراحصہ19جولائی2019کو جو کہ 8اقساط پر مشتمل تھا نشر کیا، منی ہیسٹ سیریز کا چوتھا حصہ3اپریل 2020کو جاری کیا گیا۔

تازہ ترین