سارہ علی خان نے شادی کیلئے گھر داماد کی شرط رکھ دی

December 04, 2021

ممبئی(پی پی آ ئی)بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی پہلی اہلیہ امریتا سنگھ کی بیٹی اداکارہ سارہ علی خان نے شادی کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے اپنی آنے والی فلم ’’اترنگی رے‘‘ اور شادی کے بارے میں دلچسپ باتیں بتائیں۔سارہ علی خان نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ میں ایسے شخص سے شادی کروں گی جو ہمارے ساتھ گھر آکر میری ماں کے ساتھ رہے کیونکہ میں اپنی ماں کو کبھی نہیں چھوڑوں گی۔اداکارہ نے اپنی والدہ امریتا سنگھ سے متعلق کہا کہ میری والدہ بہت آزاد خیال ہیں اور میری روزمرہ زندگی کا انحصار ان پر ہی ہے اس لیے میں کبھی اپنے گھر سے نہیں بھاگوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی والدہ سے مشورہ کیے بغیر کپڑے بھی نہیں بدلتی اور کسی کو انٹرویو دینے سے پہلے بھی والدہ سے ہی پوچھتی ہوں۔ اس لیے میں اپنی والدہ کو چھوڑ کر کہیں نہیں بھاگ سکتی۔سارہ علی خان، اکشے کمار اور اداکار دھنوش کی فلم ’’اترنگی رے‘‘ رواں ماہ کرسمس کے موقع پر 24 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔