اسٹاک مارکیٹ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر جمود، ایک پوائنٹ کم

December 04, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ میں جمود طاری رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں ایک پوائنٹ کی کمی ، 62.12 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت 4ارب 42کروڑ 26لاکھ روپے گھٹ گئی،کاروباری حجم بھی 25.60فیصد کم رہا،تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شدید مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاو کے بعد مارکیٹ میں جمود رہا ،ہفتے کے آخری روزکاروبار کے آغاز پر منفی رحجان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 482 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزارکی حد سے بھی نیچے آگیا پھر مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی خریداری سے ایک موقع پر انڈیکس 356پواائنٹس کے اضافے سے 43590پوائنٹس ہو گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1.32پوائنٹس کی کمی سے 43232.83 پوائنٹس پر آگیا اور آل شیئرز انڈیکس 17.66پوائنٹس کی کمی سے 29611.01پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 20.28پوائنٹس کے اضافے سے 16718.24پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 4ارب 42کروڑ 26لاکھ 75ہزار روپے کی کمی سے 7414ارب 20کروڑ 84 لاکھ 36ہزار روپے ہو گئی ، مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،115کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،205 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 10کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 9 کروڑ 90لاکھ 22ہزار شیئرز کی کمی سے 28کروڑ 77لاکھ 30ہزار شیئرز ہو گیا ، کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال، ٹی پی ایل پراپرٹیز ، بائیکو پیٹرولیم ،یونٹی فوڈ اور ٹی آر جی سر فہرست رہے ، سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت پاک ٹوبیکو اور سفائر فائبر کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 66.63روپے اور 62.75روپے فی شیئرز تھی دوسری جانب سے زیادہ کمی یونی لیور فوڈ اور رفحان میز کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ900.00روپے اور 266.00روپے فی شیئرز تھی۔