وفاقی وزیر شبلی فراز کو سینے میں درد، اے ایف آئی سی میں چیک کروایا

December 04, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز نے سینےمیں دردکے بعد اے ایف آئی سی میں چیک اپ کروایا

وزارت کے ذرائع کے مطابق جمعرات کوایوان صدر میں تقریب کے بعد انہیں دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہوں نے اے ایف آئی سی میں اپنا چیک اپ کروایا، رپورٹس درست آنے پر انہیں گھر بھیج دیا گیا۔