ماڈل کورٹس میں ایک مجرم کو عمر قید،45 کو مختلف سزائیں

December 04, 2021

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے تین دسمبر کو مجموعی طور پر 261 مقدمات کے فیصلے کئے، ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے دس اور منشیات کے 31مقدمات نمٹائے ۔ایک مجرم کو عمر قید دیگر چودہ کو پندرہ سال پانچ ماہ انیس دن قید اور 612500 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس اور ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 131 مقدمات کے فیصلے سنائے۔ 31مجرموں کو چودہ سال دو ماہ قید اور 19400 روپے جرمانے کی سزا دی۔