حکومت خصوصی افراد کو کارآمد شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے‘ سینیٹر ثمینہ

December 04, 2021

کوئٹہ ( پ ر) سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی افراد کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانے کیلئے کوشاں ہے‘ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے فلاحی تنظیم کورٹ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے معذوروں کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔خصوصی افرادکو مہارت یافتہ بنانے اور انہیںوقت کی ضروریات کے مطابق تعلیم و تربیت دینے کی ضرورت ہے،خصوصی افرادسے متعلق وزارت اطلاعات اور میڈیا ڈیجیٹل کیساتھ سکول اور علاقائی سطح پر قومی آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہاکہ خصوصی افراد کی ترقی و خوشحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس موضوع پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے کام بھی کیا جارہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15 فیصد آبادی کسی نہ کسی ذہنی یا جسمانی معذوری کا شکار ہے۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کو کار آمد شہری بنانے کیلئے ہمیں مل کر کردار ادا کرنا ہو گا،خصوصی افراد کی صلاحیت کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افرادکے لئے ہنر سیکھنے اور روزگار کے مواقع پیدا کئے جارہے ہیں اور ملک کے مختلف حصوں میں ووکیشنل سنٹر ز کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے تاکہ کسی بھی معذوری ہونے کے باوجود وہ فرد بھی معاشرے میں ایک کارآمد اور مفید شہری کی حیثیت سے ملکی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکے ۔اس سلسلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ نجی سطح پر بھی خصوصی افراد کے لئے مختلف ٹریننگ سنٹرز کے قیام کو عمل میں لانے کے لئے اقدامات پر تیزی سے کام جاری ہے ۔