• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025ء میں ہونیوالی عجیب و غریب ایجادات

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

دنیا میں جدت طرازی کے اعتبار سے 2025ء ایک تاریخی سال کے طور پر ابھرا۔

گزستہ سال سائنسدان اور مختلف ٹیک کمپنیاں دنیا میں کئی دلچسپ اور عجیب و غریب ٹیکنالوجیز کو متعارف کروانے میں کامیاب رہے۔

2025ء کے دوران ہونے والی چند قابل ذکر ایجادات درج ذیل ہیں؛

کیڑوں سے باخبر رہنے والا کیمرہ

فصلوں اور پھلوں کی پیداوار کے لیے صحت مند کیڑوں کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ شہد کی مکھیوں کے بغیر، عالمی خوراک کی فراہمی بری طرح متاثر ہوگی، اسی لیے اب باغبانی کے بہت سے شوقین پولنیٹر باغات بنا رہے ہیں جو خاص طور پر شہد کی مکھیوں، تتلیوں اور بیج پھیلانے والے کیڑوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے منتخب کیے گئے ہیں۔

اس تناظر میں پیٹل (Petal ) نامی ایک نئی ڈیوائس ایک قیمتی اضافے کے طور پر سامنے آئی ہے۔ 

اس کیمرے کو نارنجی رنگ کے پھول کی طرح ڈیزائن کیا گیا ہے جو پودوں کی طرح کے ایک تنے پر نصب ہوتا ہے، یہ کیمرہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے کیڑوں کی شناخت کرنے، ان کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے اور دیگر قدرتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اسمارٹ لپ اسٹک

برازیل کی کاسمیٹکس کمپنی ’O Boticário‘ نے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی لپ اسٹک پروٹوٹائپ متعارف کروائی جسے معذور افراد کی میک اپ کرنے میں مدد کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ لپ اسٹک میں لگا سینسر صارف کے ہونٹوں کی شکل کی نشاندہی کرتا ہے جس کے بعد صارف اپنی مرضی کا رنگ منتخب کرتا ہے اور پھر ایک روبوٹک بازو صارف کے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگاتا ہے۔

نقی نیورل ایئربڈز

اگرچہ دماغی امپلانٹس کے بارے میں تحقیق نے صارفین کو اپنے خیالات کے ساتھ آلات کو کنٹرول کرنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس طرح کی ٹیکنالوجی کے لیے انسان کو اپنے دماغ کی ایک تکلیف دہ سرجری کروانی پڑتی ہے لیکن اب سانئسدانوں نے ایک اور جدید ٹیکنالوجی’نقی نیورل ایئربڈز‘ متعارف کروائی ہے جس کے لیے انسان کو کسی قسم کی سرجری نہیں کروانی پڑتی ہے۔

یہ ایئربڈز صارفین کو چہرے اور آنکھوں کی باریک حرکات کے ذریعے کمپیوٹر، وہیل چیئرز اور دیگر آلات کو کنٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ 

گائروسکوپک ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، صارفین اپنے دانتوں کو کچل کر لیمپ کو آن یا آف کرنے یا اپنے سر کو تھوڑا سا جھکا کر ٹی وی کی آواز کو کم یا زیادہ کرنے جیسے کام انجام دے سکتے ہیں۔

نقی نیورل ایئربڈز کو سی ای ایس 2025ء انوویشن ایوارڈ بھی دیا گیا۔

اس حوالے سے کمپنی کے بانی اور سی ای او مارک گوڈسی نے کہا کہ ہماری کمپنی کا مشن نقی نیورل ایئربڈز کی صلاحیتوں کے ذریعے افراد کو بااختیار بنانا اور مزید جامع اور اختراعی مستقبل کی تعمیر میں مدد کرنا ہے۔

ہوا سے پانی بنانے والی کافی مشین 

کیا انسان کافی مشین میں پانی بھرے بغیر ہر صبح تازہ کافی بنانے کا تصور کرسکتا ہے؟ بالکل کر سکتا ہے، کیونکہ گزشتہ سال اس طرح کی ایک کافی مشین بھی ایجاد ہوگئی جو ہوا میں موجود نمی کو پانی میں تبدیل کرکے روزانہ 13 کپ کافی بنا سکتی ہے۔

اس مشین کا نام ’کارا پوڈ‘ رکھا گیا ہے، یہ مشین پانی کو صاف کرنے کے لیے الٹرا وائلٹ فلٹریشن کا استعمال کرتی ہے اور کافی بنانے کے لیے پودوں پر مبنی کافی پوڈز پر انحصار کرتی ہے۔ 

خاص رپورٹ سے مزید