وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نیا سال بلوچستان میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
نئے سال کی آمد پر اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ تعلیم، صحت اور روزگار کے شعبوں میں اقدامات نئے سال کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا سال قومی یکجہتی، ذمہ دارانہ سیاست، اجتماعی جدوجہد کے عزم کی تجدید کا پیغام ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ امن و امان کے استحکام کے بغیر ترقی ممکن نہیں، حکومت اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔
میر سرفرار بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کے روشن مستقبل کی بنیاد ہے، نئے سال میں ترقی کا سفر تیز ہوگا۔