• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر کا حلف اٹھالیا

فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو: بشکریہ امریکی میڈیا

نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

نیویارک میں منعقد تقریب میں ظہران ممدانی نے قرآن شریف پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ ظہران ممدانی نیویارک کے 111ویں اور پہلے مسلمان میئر ہیں۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے سٹی ہال کے نیچے ایک تاریخی سابق سب وے اسٹیشن پر ظہران ممدانی سے نیویارک سٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف لیا۔

اس موقع پر ظہران ممدانی نے کہا کہ ان کے لیے یہ واقعی زندگی بھر کا ایک اعزاز ہے۔

یاد رہے کہ 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے میئر کے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔

ظہران ممدانی نے 50 اعشاریہ 78 فیصد ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے حریف سابق گورنر اینڈریو کومو کو 41 اعشاریہ 6 فیصد ووٹ ملے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید