شجاع آباد سب ڈویژن میں بجلی چوری پر 27لاکھ جرمانہ کیا، میپکو

December 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) شجاع آبادسب ڈویژن کے زیر انتظام علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن۔ 39 افراد کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 27 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے مقدمات کا اندراج بھی کروادیاگیا۔ ایس ڈی او میپکو شجاع آبادسب ڈویژن مبشر علی حسن کی سربراہی میں سب ڈویژنل ٹاسک فورس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔