انسداد سموگ مہم ہفتہ میں 34 بھٹوں پر 19 لاکھ روپے جرمانہ

December 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ماحولیات نے انسداد سموگ مہم کے ایک ہفتے میں 34 خشت بھٹہ جات کو 19 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔پرانی ٹیکنالوجی پر قائم آلودگی کا سبب بننے والے 11 خشت بھٹہ جات سر بمہر،14 خشت بھٹہ جات مالکان کے خلاف مقدمہ درج اور 14 افراد گرفتار کئے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی ایز، ٹریفک پولیس کی ٹیموں نے 743 گاڑیوں کو آلودگی کا سبب بننے پر چالان کیا 35 گاڑیاں ضبط کیں۔279 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے جبکہ 463000 روپے جرمانہ کیا گیا۔