15 سالہ افغانی لڑکی 2021 کی با اثر خواتین میں شامل

December 04, 2021

15 سالہ افغان لڑکی 2021 کی بااثر خواتین میں شامل ہوگئیں، سوتودا فوروتن کو برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2021 کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

سوتودا نے طالبان کی نئی حکومت کی جانب سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔

25 بااثر خواتین میں سوڈان کی سیاستدان خاتون مریم المہدی اور آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ گیتا گوپیناتھ سمیت دیگر خواتین بھی شامل ہیں۔

ان تمام خواتین نے اپنی اپنی فیلڈ میں نمایاں کارنامے انجام دیے ہیں۔