• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں دنیا کے تقریباً ہر ملک سے زیادہ ارب پتی، تعداد 164 ہوگئی

کراچی (نیوز ڈیسک) نیویارک میں دنیا کے تقریباً ہر ملک سے زیادہ ارب پتی ہیں۔ شہر میں ارب پتیوں کی تعداد 164 ہوگئی، صرف چین وجرمنی آگے، AIسرمایہ کاری سے ایک سال میں 12 نئے ارب پتی بنے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ارب پتی افراد کی تعداد بڑھ کر 164 ہوگئی ہے، جو امریکا کو الگ رکھنے کی صورت میں چین اور جرمنی کے علاوہ دنیا کے تقریباً ہر ملک کی مجموعی ارب پتی آبادی سے زیادہ ہے۔ الٹرٹا کی 2026 کی ارب پتی مردم شماری کے مطابق نیویارک میں ایک سال کے دوران 12 نئے ارب پتی شامل ہوئے، جس کی بڑی وجہ مصنوعی ذہانت کی سرمایہ کاری میں تیزی، نجی سرمایہ کاری اور مہنگی ترین جائیدادوں کی طلب کو قرار دیا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید