مقبوضہ کشمیر میں زیرِحراست انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز تہاڑ جیل منتقل

December 04, 2021

مقبوضہ کشمیر میں زیرِحراست انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویز کو تین ہفتے کے جوڈیشل ریمانڈ پر نئی دلی کی تہاڑ جیل منتقل کردیا گیا۔

خرم پرویز کو بھارت کی تحقیقاتی ایجنسی نے غیرقانونی سرگرمیوں کے جھوٹے الزامات پر 22 نومبر کو سری نگر سے گرفتار کیا تھا۔

نئی دلی کی عدالت میں پیشی کے دوران عدالت کے حکم پر خرم پرویز کو 23 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر دلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔

خرم پرویز کو 12 روز پہلے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے غیرقانونی سرگرمیوں کے کالے قانون کے تحت حراست میں لے کر نئی دلی منتقل کردیا تھا۔

انسانی حقوق کے علمبردار کی گرفتاری پر اقوام متحدہ انسانی حقوق دفتر، انسانی حقوق کی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔