زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری

December 05, 2021

بلوچستان کے علاقے زیارت میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے جس کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی کے پہاڑوں پر بھی موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی ہے۔

بلوچستان کے علاقوں پشین، قلعہ عبداللہ، سرانان، خانوزئی اور مسلم باغ میں بادل برس پڑے ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد، سوات، ایبٹ آباد اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔