عمران خان فیکٹریاں اور جائیدادیں بنانے اقتدار میں نہیں آئے، اسد عمر

December 05, 2021

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان فیکٹریاں اور جائیدادیں بنانے اقتدار میں نہیں آئے، ماضی میں سینما کے ٹکٹ بیچنے والوں کے آج محل بن گئے ہیں ،گوالمنڈی میں رہنے والوں کے اربوں کے فلیٹس لندن اور دبئی میں بن جاتے ہیں،جائیدادیں بنانے والوں کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی عزت نہیں ،ملکی سیاست میں انقلاب آنے والا ہے، عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کو آئندہ 18ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔