سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کاسروسز ہسپتال کادورہ

December 05, 2021

لاہور(جنرل رپورٹر)سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اجمل بھٹی نے سروسز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ سپیشل سیکرٹری نے ڈینگی ٹرائیج ایریا، میڈیکل ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سپیشل سیکرٹری نے مختلف وارڈز میں ڈینگی اور دوسری بیماریوں سے داخل مریضوں سے فراہم کردہ طبی و دیگر سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ مریضوں نے مناسب ڈینگی انتظامات اور طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا