متشدد گروہوں کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے،حامد موسوی

December 05, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں سری لنکن منیجر کا بیدردی سے قتل تعلیمات مصطفوی ؐ کی توہین ہے۔ عاشقان رسالت ؐ انتہا پسندی کے خلاف کام کریں، کالعدم جماعتوں کیساتھ معذرت خواہانہ رویہ شدت پسندی کے بڑھاوے کا موجب بن رہا ہے،پروفیسر ثمر الحسن نقوی کی زیر سرکردگی مختار آرگنائزیشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متشدد گروہوں کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ ترک کیا جائے۔ سیاستدانوں و حکمرانوں نے مصلحتوں اور مفادات کو پس پشت نہ ڈالا کوئی فرد جماعت یاادارہ جنونیوں سے محفوظ نہیں رہے گا۔