زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

December 05, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا انوار الحق حقانی کی صدارت میں ڈ سی آ فس کوئٹہ میں آج 5دسمبرکوجمادی الاول 1443ہجری کاچاند دیکھنے کے لئے ہوگا۔اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان مفتی محمد جان قاسمی ڈاکٹر عطاء الرحمٰن ڈاکٹر قاری عبد الرشید الازہری علامہ قربان علی توسلی قاری عبد الحفیظ مولانا سید عتیق الرحمٰن شاہ اورمولانا سید نقیب اللہ شرکت کر ینگے۔