اومی کرون، برطانیہ سفر کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار

December 05, 2021

برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات سخت کردیے ہیں، برطانیہ جانے سے 48 گھنٹے پہلے کورونا کا لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ویکسی نیٹڈ افراد کو بھی نئی پابندی پر عمل کرنا پڑے گا، نئی پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔

اب تک اومی کرون 38 ممالک میں پھیل گیا ہے، خوش قسمتی سے تاحال کسی بیمار کی موت واقع نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے ہیں، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔

دوسری جانب سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔