بھارت میں اومی کرون بڑھنے لگا، کیسز کی تعداد 12 ہوگئی

December 05, 2021

فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے کیسز بڑھنے لگے ہیں، جہاں اب تک ان کیسیز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک تنزانیہ سے نئی دہلی آنے والے شخص میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد بھارت میں مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 895 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہزار 796 اموات رپورٹ ہوئیں۔

ان اعداد و شمار میں ریاست بہار اور کیرالہ کی نظرثانی شدہ کورونا اموات بھی شامل ہیں، بھارت میں جولائی کے بعد سے پہلی بار 2000 سے زیادہ یومیہ کورونا اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔