روسی ویکسین اسپوتنک لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت

December 05, 2021

روسی کورونا ویکسین اسپوتنک لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دے دی گئی، سعودی حکومت نے روسی ویکسین لگوانے والوں کو یکم جنوری سے آنے کی اجازت دی ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے روسی ویکسین لگوانے والے مسلمان اب سعودی عرب جاسکیں گے، روسی ویکسین لگوانے والے حج اور عمرہ کے اجتماعات میں شرکت کر سکیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور 48 گھنٹے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک روسی ویکسین شدہ افراد کو آنے کی اجازت دے چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت 15 ممالک نے روسی ویکسین شدہ افراد کے داخلے پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔