ممبئی ٹیسٹ، کیویز مشکل میں، دوسری اننگز میں 140پر پانچ آؤٹ

December 06, 2021

ممبئی ( نیوز ایجنسیز ) بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم سخت مشکلات میں گھر گئی۔ ممبئی میں میچ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز 276 رنز 7 کھلاڑی آئوٹ پر ڈیکلیئر کر دی۔ اعجاز پٹیل نے چار اور ریچن رویندرا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 263 رنز کی سبقت حاصل کی تھی، اس طرح نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 540 رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں کیویز نے کھیل کے اختتام پر 5 وکٹ پر 140 رنز بنا لئے۔