میلبورن اسٹازر کیلئے ڈیبیو، سید فریدون وکٹ لینے میں ناکام، ٹیم ہار گئی

December 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کی دریافت سید فریدون نے اتوار کو بگ بیش لیگ میں میلبورن اسٹارز کیلئےڈبیو میں37 رنز دیئے لیکن وہ وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے سڈنی سکسرزکے خلاف چھ ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ ان کی ٹیم نے میچ 152 رنز سے جیت لیا۔ سید فریدون لاہور قلندرز پلئیرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے سامنے آئے ہیں۔ میچ میں ان کی ٹیم کے اسٹیو اوکیف نے چار اور شان ایبٹ نے تین وکٹ حاصل کئے۔ میلبورن کی ٹیم61 رنز پر آئوٹ ہوگئی ۔