مشی گن میں فائرنگ کرنے والے طالب علم کے والدین پر فردجرم عائد

December 06, 2021

لانسنگ ( نیوز ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن میں چند روز قبل سکول میں فائرنگ کر کے 4طالب علموں کو ہلاک کرنے والے ملزم طالب علم کے والدین پر قتل میں معاونت کے الزام میں فردجرم عائد کردی گئی۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے والدین نے اپنے بیٹے کو بندوق تک رسائی دی اور اسکول پر اپنے بیٹے کی جانب سے خون خرابے کے عزائم کے باوجود مداخلت نہیں ہے۔ جیمز اور جینیفر کرمبلی نے بلیک فرائیڈے پر بندوق خریدی اور اپنے بیٹے ایتھن کرمبلی کو اس تک پہنچنے سے نہیں روکا۔ واضح رہے کہ ایتھن کو اسکول سے بے دخلی کا سامنا تھا اور اس کے والدین کو فائرنگ کے واقعہ سے چند گھنٹے قبل اسکول بلایا گیا تھا۔ واقعہ آکسفورڈ ہائی اسکول میں پیش آیا تھا،جو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ سے شمال میں 50کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔