ٹیکس اصلاحات کا مقصد کاروباری ماحول بہتر بنانا ہے، احد چیمہ
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ کی زیر صدارت اسلام آباد میں ٹیکس اصلاحات پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے تجویز کردہ ٹیکس نافذ کرنے کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ٹیکس اصلاحات کا مقصد کاروباری ماحول بہتر اور معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔