امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف فتح حاصل کرنے کالفظ استعمال کرنے سے گریز کیا ہے۔
سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے جنرل ڈین کین نے کہا کہ ہار جیت کا فیصلہ صرف سیاسی قیادت کرتی ہے۔
کانگریس آرمڈ سروسز کمیٹی میں وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ اور جنرل ڈین کین سے ایران جنگ پر سخت سوالات کیے گئے۔
دوران اجلاس کمیٹی نے جنگ کے بڑھتے اخراجات اور آبنائے ہرمز کھولنے کے منصوبے کی وضاحت پوچھی جبکہ وزیر جنگ نے 1 اعشاریہ 5 ٹریلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کا دفاع کیا۔
پینٹاگون کے چیف فنانشل آفیسر نے بتایا کہ ایران کے خلاف کارروائی پر اب تک 29 ارب ڈالر خرچ ہوچکے، ایران کے حملوں سے امریکی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کا ابھی تخمینہ نہیں لگایا گیا۔