روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا، روس تعلقات میں بہتری کی بات ہو رہی ہے، عملی طور پر کچھ نہیں ہو رہا ہے۔
اپنے تازہ انٹرویو میں سرگئی لاروف نے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے روس کے ساتھ بات چیت کے آغاز کو ماسکو نے سراہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور روس کے تعلقات میں بہتری کی باتیں کی جا رہی ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہو رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی، توانائی دیگر شعبوں میں تعاون پر مثبت بیانات دیے گئے، لیکن اب تک کوئی عملی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سب کچھ بائیڈن دور کی پالیسی کے مطابق ہی چل رہا ہے، سابقہ صدر کے دور کی پابندی تاحال برقرار ہے۔
سرگئی لاروف نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بھی روسی معیشت کے خلاف نئے اقدامات کیے ہیں۔