روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس اپنی اسٹریٹجک جوہری افواج کو جدید بنائے گا اور ایسا میزائل نظام تیار کرے گا جو کہ موجودہ اور مستقبل کے تمام دفاعی نظاموں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔
صدر ولادیمر پیوٹن نے مزید کہا کہ روس اس سال کے آخر تک اپنا نیا سرمت میزائل تعینات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ سرمت میزائل جوہری وار ہیڈز فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ ہزاروں میل دور امریکا یا یورپ میں ہدف کو نشانہ بنایا جا سکے۔